لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے چارجی اور ایوو9.3کے اپنے پرانے اور نئے کسٹمرز کے لیے نئے لامحدود پیکجز متعارف کروا دیئے ہیں۔ان پیکجز کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے کسٹمرز تیزرفتار وائرلیس براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولت سے ارزاں نرخوں پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ کسٹمرز 31اکتوبر سے قبل چارجی ایوو اور ایوو ونگل9.3کے نئے کنکشن خرید کر یا پرانے کنکشنز کو اپ گریڈ کر کے ان پیکجز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایووونگل کے نئے پیکجز میں پی ٹی سی ایل 1000روپے میں 15جی بی انٹرنیٹ مہیا کر رہا ہے۔ دیگر پیکجز میں1250روپے میں 40جی بی، 1699روپے میں 60جی بی اور 2000روپے میں لامحدود انٹرنیٹ دیا جا رہا ہے۔ چارجی ایوو کے دو پیکج متعارف کروائے گئے ہیں جن میں پہلے پیکج میں 1500روپے کے عوض 50جی بی اور دوسرے پیکج میں 2000روپے کے عوض لامحدود انٹرنیٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی مشکل سے چھٹکارا
2
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں