جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جرمن ماہرین نے سیب اور ناشپاتی کے ملاپ سے نیا پھل کرلیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک) جرمن سائنسدانوں نے سیب اور ناشپاتی کے ملاپ سے نیا پھل تیار کیا ہے جو دکھنے میں تو سیب جیسا ہے لیکن اس کا ذائقہ اور غذائی خواص ناشپاتی سے ملتے ہیں۔
جرمنی کی یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز سے منسلک ڈیئرینڈ اور اوسناب±روک نامی دو محققین اپنے دیگر ساتھیوں کی معاونت سے گزشتہ 13 برسوں سے سیبوں کی نئی اقسام کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، اس کام کی مالی معاونت جرمنی میں پھلوں کی پیداوار سے منسلک 200 سے زائد کمپنیوں کی تنظیم ’لوور ایلبے بریڈنگ انیشی ایٹیو‘ یا ”زیڈ آئی این“ کررہی ہے۔
ڈیئرینڈ کہتے ہیں کہ سیب اور ناشپاتی کے ملاپ سے تیار کیا گیا یہ پودا دکھنے میں سیب کے درخت جیسا لگتا ہے جبکہ اس کے پتے ناشپاتی کے درخت کی شکل کے ہیں۔ اس پر لگا ہوا پھل بھی سیب کی شکل کا ہے اس کا ذائقہ اور غذائی خواص ناشپاتی سے زیادہ قریب ہیں۔ اس ہائبرڈ پھل کو سیب کی مختلف اقسام اور پھر آپس میں بھی ’کراس بریڈ‘ کرایا جاتا ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ اس طرح ایک اعلیٰ معیار کا پھل تیار ہوسکے گا تاہم ایسا ہونے میں قدرت کا عمل دخل سب سے زیادہ ہے کیونکہ سیب کی نئی قسم کی تیاری اور اس کی فروخت شروع ہونے میں 15 سے 20 برس تک کا وقت لگتا ہے۔
ڈیئرینڈ کا مزید کہنا ہے کہ سیب اور ناشپاتی کے جینیاتی ملاپ سے ایک نیا پھل تیار کرنے کی کوششوں میں صرف جرمن ماہرین ہی مصروف نہیں بلکہ نیوزی لینڈ میں بھی اسی نوعیت کا کام جاری جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہائبرڈ پھل کا اچھا ذائقہ محض ایک صفت ہے اس کے علاوہ اس میں بیماریوں سے بچاو¿ کی صلاحیت بھی اہم ہے۔ مثال کے طور پر اگر ناشپاتی کے درخت کی جینیاتی خواص کو سیب کے درخت کے ساتھ ملاپ کرایا جائے تو نئے پودے میں سیب کی بیماریوں کا امکان کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کیڑے مار ادویات کا استعمال کم ہو سکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…