لندن (نیوز ڈیسک) ایک طبی تحقیق کے مطابق ہفتے میں تین بار چٹخارے دار کھانا کینسر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ہے۔ مرچ میں موجود اجزا چربی پگھلانے اور کینسر کے خلاف موثر خصوصیات کا باعث ہیں تاہم ماہرین نے روزانہ مصالحہ دار کھانا کھانے والوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔