جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آئی فون کا وہ نیا ماڈل جس گوگل کی نیند یں اڑاد یں

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بڑی کمپنیاں گوگل اور ایپل میں اقتدار پر قبضے کی جنگ جاری ہے، دونوں کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے اپنی مصنوعات میںنت نئی جدت لا رہی ہے، ادھر ایک کمپنی اپنی کسی پراڈکٹ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتی ہے تو فوراً ہی دوسری بھی میدان میں اتر آتی ہے۔چند روز قبل گوگل کی طرف سے اس کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورڑن لانے کا اعلان کیا گیا تو ساتھ ہی ایپل نے بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد آئی او ایس 9مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔ آئی او ایس 9میں ”پروایکٹو“ کے نام سے ایک فیچر ایسا لایا جا رہا ہے جو خودکار طریقے سے صارفین کے رویئے اور ڈیٹا کو پرکھے گا اور جہاں بھی ضرورت ہوئی انہیں مناسب ترین معلومات فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر اگر ایک صارف کرکٹ میچ دیکھنے جا رہا ہے اور اس نے اپنا ٹکٹ ایپل آئی فون کی پاس بک میں رکھا ہوا ہے تو ”پروایکٹو“ سسٹم صارف کے کلک کیے بغیر ٹکٹ سکرین پر شو کر دے گا،صارف کو محض سکرین پر دائیں طرف سویپ کرنا ہوگا۔ کیا گوگل اپنے نئے ورڑن اینڈرائیڈایم میں اس طرح کا کوئی فیچر دے پائے گا؟ایپل کے نئے آئی او ایس 9ورڑن میں نئے میپ ٹولز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی سمتوں کی بھی نشاندہی کریں گے۔ آئی اوایس 9آئی فون 6اور آئی فون7میں دستیاب ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…