ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سائنس پڑھنے کے لیے جدید ایپس تیار

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) دی ایلیمنٹس ان ایکشن جدید ایپ کا نام ہے جس کی مدد سے سائنسی کلیئے اور پیرایڈک ٹیبل جیسے خشک موضوعات کو بے حد دلچسپے کے ساتھ پڑھا جاسکے گا۔ فقط چار ڈالرز میں دستیاب اس ایپ کے ذریعے اس جدول میں شامل کل 118 میں سے79عناصر کو زندگی بخشی گئی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے ان عناصر کے بارے میں دلچسپ ویڈیوز موجود ہیں جن کی وجہ سے ان کی خصوصیات کو یاد کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔ ہر ویڈیو کے ساتھ سکرین پر تحریر شدہ مواد بھی دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے عنصر کی خصوصیات کو پڑھنا، سمجھنا اور یاد رکھنااور بھی آسان ہوچکا ہے۔ ایلیمنٹس ان ایکشن باآسانی نیویگیٹ ہوسکتی ہے۔ اس ایپ کو ڈاو¿ ن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ہرگز مت سوچیں کہ یہ ایپ آپ کو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے کے قابل بنا دے گی تاہم اس ایپ کی مدد سے آپ ان خطرناک عناصر کے بارے میں اپنی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر جان سکتے ہیں مثال کے طور پر پارے کی خصوصیات کو سمجھنے کیلئے اب آپ کو لیبارٹری میں خطرناک ٹیسٹ نہیں کرنا پڑیں گے بلکہ اس ایپ کی مدد سے ہی آپ کو وہ عملی علم حاصل ہوسکے گا جو کہ اس سے قبل صرف تجربہ گاہ میں کئے جانے والے تجربوں سے ہی حاصل ہوتا تھا۔اس ایپ کی خصوصیات یہیں ختم نہیں ہوتی ہیں بلکہ نیوٹن کے حرکیات کے قوانین کو بھی کتابوں سے منفرد اور زیادہ دلچسپ انداز میں اس ایپ کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ ہر سیکشن میں کچھ کوئز بھی شامل ہیں جنہیں حل کرنے سے آپ اپنی صلاحیتوں کا امتحان بھی لے سکیں گے۔ اسکے علاوہ اس میں بلٹ ان کیلکولیٹر بھی شامل ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کیلئے کچھ بنیادی حساب کتاب کا آنا ضروری ہے تاہم اس میں کچھ ایسے موضوعات کو بھی آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے جنہیں عام طور پر سمجھنا بے حد مشکل ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…