ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ونڈ شیلڈ ڈیوائس، محتاط ڈرائیونگ کے اصولوں کے منافی

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوڈیسک )یو ٹیوب پر ایک ویڈیو ان دنوں خوب شہرت پارہی ہے جس میں ایک چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کا موبائل بجتا ہے اور پھر اس کی ونڈ سکرین پر ایک مختصر مگر شفاف سکرین نمایاں ہوتی ہے۔ اس سکرین میں اس ڈرائیور کی ماں کا چہرہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ سکرین نہیں بلکہ ونڈ سکرین کے باہر سڑک پر موجود ہے اور اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہے۔ ماں بیٹے کو دیکھ کے ہاتھ ہلاتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ اس نے کا ل صرف یہ بتانے کو کی ہے کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتی ہے۔ ویڈیو ختم ہوتی ہے لیکن ایک نئی بحث شروع ہوجاتی ہے جس کا موضوع ونڈ سکرین ڈیوائس ہے۔ دراصل یہ ایک نئی کمپنی نیوڈی کی تیار کردہ ڈیوائس ہے جو ڈرائیور کے سمارٹ فونز میں موجود معلومات اور ڈیٹا کو ونڈ سکرین پر دکھا سکتا ہے تاکہ ڈرائیور کو موبائل کی جانب نہ دیکھنا پڑے۔ اس ڈیواس کو استعمال میں لانے کے متعدد طریقے ہیں تاہم عام طور پر ایک پروجیکشن ڈیوائس کے ذریعے سمارٹ فون میں موجود معلومات کو سکرین پر نشر کیا جاتا ہے۔ جو معلومات اس طریقے سے سکرین پر پیش کی جاسکتی ہیں، ان میں نقشہ، رفتار، آنے والے پیغامات، کال کرنے والے کی شناخت اور حتیٰ کہ سوشل میڈیا نوٹیفیکیشنز بھی اس طرح سکرین پر دکھ سکتے ہیں۔ ڈرائیور ہاتھ کے اشارے یا آواز کے ذریعے حکم سے کال کا جواب دے سکتا ہے یا لائن منقطع کرسکتا ہے۔یہ ڈیوائس ابھی پیداوار کے ابتدائی مراحل میں ہے اور امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ مارکیٹ میں ہوگی۔ اسے بنانے والوں کا دعویٰ اگرچہ یہی ہے کہ اب ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال آسان بھی ہوگا اور آپ کی حفاظت پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ تقریباً وہی دلیل ہے جو کہ ڈیش بورڈ مانٹیرز تیار کرنے والی کمپنیز نے دی تھی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دلیل محض اس مفروضے کی بنیاد پر ہے کہ ڈرائیورز سڑک پر نظرگاڑے ہوئے بھی متعدد کام ایک ساتھ کرسکتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص دوران ڈرائیونگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے تیار ہے تو ایسے میں ان اضافی جھنجھٹوں کی کیا ضرورت ہے؟اس ڈیوائس کا مستقبل کیا ہوگا، یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الوقت اس ڈیوائس کو مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ملنے والی شہرت کے سبب امید ہے کہ مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے پر اس کی پہلی کھیپ ہاتھوں ہاتھوں لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…