جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاسوسی سے بچنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ویب سائٹس آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی اس قدر جاسوسی کرتی ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ ایک تجربہ کرنے کے لیے کبھی مختلف ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر جا کر کسی ملک کی فلائٹ چیک کریں۔فیس بک پر ضرور آپ کو اسی فلائٹ کی پوسٹ ملے گی، چاہے آپ نے اس ایئرلائن کے پیج کو لائیک ہی نہ کر رکھا ہو۔ یہ تو ایک مثال ہے، فیس بک اور گوگل سمیت ہر ویب سائٹ جتنی ہو سکے آپ کی جاسوسی کرتی ہے۔ آج کے دور میں جب ہم کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیاں کرتے ہیں، اپنے بینک اکاﺅنٹس کو آن لائن چیک کرتے ہیں۔ہمیں اپنے براﺅزر میں بہترین سیکیوریٹی شامل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام کے لیے بہترین پلگ اِن ”بلر“ (Blur) کی صورت میں دست یاب ہے۔ یہ پلگ اِن پہلے ”ڈو ناٹ ٹریک می“ کے نام سے موجود تھا، لیکن اب اس میں مزید نئے فیچرز شامل کرکے اس کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔یہ پلگ اِن آپ کے براﺅزر میں آپ کی تمام حساس معلومات کو دوسروں کی دسترس سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کوئی ویب سائٹ آپ کی بینک کی معلومات تو کیا آپ کا ای میل ایڈریس تک نوٹ نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ تمام ویب سائٹس کوآپ کی انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ یہ پلگ اِن آپ کو گوگل کے ذریعے محفوظ سرچ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اکاﺅنٹ بناتے وقت آپ کے لیے مشکل پاس ورڈ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔”بلر“ کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ زیادہ مشکل نہیں۔ اس کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں، انتہائی مختصر سا فارم، جس میں صرف ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے، کے ذریعے آپ سائن اپ مکمل کر سکتے ہیں۔ اکاﺅنٹ بنتے ہی اگلے صفحے پر آپ کے براﺅزر کے اعتبار سے پلگ اِن کا انسٹالیشن ربط موجود ہو گا۔ ”بلر“ تمام براﺅزرز یعنی موزیلا فائر فوکس گوگل کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا وغیرہ لیے دست یاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…