جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ایسا روبوٹ تیارجو صرف ایک منٹ میں اپنا ٹاسک پوراکرے

datetime 31  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہالی ووڈ فلموں میں تباہ شدہ روبوٹ کو چند ہی سیکنڈ میں دوبارہ ایکشن میں آتے ہوئے دکھائے جانے والے مناظر نے اب حقیقت کا روپ دھار لیا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو خرابی پیدا ہوجانے کے بعد صرف ایک منٹ میں دیگر حصوں سے کام لے کر اپنا ٹاسک پورا کرلے گا۔امریکی اور فرانسیسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل روبوٹ اپنے اندر پیدا ہوجانے والی خرابی کے بعد اپنے مخصوص ٹاسک کو پورا نہیں کرپاتے تھے بلکہ انہیں مرمت کرنے میں کئی گھنٹے درکار ہوتے تھے تاہم اس نئی تحقیق میں روبوٹ میں ایسا سافٹ ویئر انسٹال کردیا گیا ہے جس سے روبوٹ اپنے ٹوٹے ہوئے حصے کے بارے میں جان لینے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں اپنے دوسرے حصے کا استعمال کر کے اپنے ٹاسک کو پورا کرلیتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی ڈیویلپمنٹ سے اب اس بات کا راستہ کھل گیا ہے کہ ایسے روبوٹ جو بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھال اور زلزلہ متاثرین کے کام میں مصروف ہوتے ہیں وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے تمام روبوٹس جو اپنے سسٹم سے خامی کو جان کر دوسرے طریقے سے اپنا ٹاسک جاری رکھتے ہیں ان کے سامنے ہزاروں راستے موجود ہوتے ہیں کہ وہ کس کا انتخاب کریں اس لیے ان کا انداز کچھ سست ہوتا تھا تاہم اب اس نئے سافٹ ویئر کی مدد سے روبوٹ سیکنڈز میں ان ہزاروں ا?پشنز میں سے ایک کا انتخاب کرکے اپنا ٹاسک جاری رکھے گا۔ریسرچ ٹیم کے اہم رکن کا کہنا ہے کہ یہ اس جانب پہلا قدم ہے کہ روبوٹ ا?زادانہ کام کر سکیں اور بغیر وقت ضائع کیے کام جاری رہ سکے۔ انہوں نے سسٹم کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹ میں خرابی کے بعد اس کے پاس کام کو جاری رکھنے کے لیے ہزاروں ا?پشنز موجود ہوتے ہیں تاہم نیا سسٹم سیکنڈز میں ان کو فلٹر کرکے سب سے موزوں ا?پشنز سامنے لائے گا جو نہ صرف پر اثر بلکہ ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے اور یوں لمحوں میں کام انجام پا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…