جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فیس بک کی جانب سےایک نیا فیچر متعارف

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو گوگل استعمال کرنے سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے فیچر کے ذریعے صارفین فیس بک سے ہی مطلوبہ مواد سرچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر کے صارفین کے سامنے بھی متعارف کرایا جائے گا۔اس وقت فیس بک پر کسی لنک کو شیئر کرنے کے لیے صارفین کو یا تو مطلوبہ سائٹ پر جا کر شیئر لنک کا بٹن کلک کرنا پڑتا یے یا پھر اس پیج کا لنک فیس بک پروفائل پر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کا مواد ٹائپ کر کے اسے فیس بک کے نئے ایڈ اے لنک بٹن کے ذریعے شیئر کرسکیں گے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد ایڈ اے لنک نامی بٹن متعارف کرائیں گے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر دیگر سائٹس کا مواد وہاں جائے بغیر شیئر کرسکیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے نتیجے میں صارفین کو گوگل یا دیگر سرچ انجنز پر مواد تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…