جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موبائل فون کے لیے گوگل کی آف لائن ایپلی کیشنز

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)گوگل نقشہ جات، گوگل کروم اور یوٹیوب۔ اب موبائل فونز پر آف لائن بھی دستیاب ہو جائیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ نئی اپلی کیشنز، خاص طور پر ترقی پزیر ممالک کے عام صارفین کی مدد کرے گی، جن کے لیے آن لائن ڈیٹا تک رسائی مہنگی ہے یا پھر آسانی سے دستیاب نہیں۔آف لائن سپورٹ کےحوالے سے گوگل نے گذشتہ روز موبائل فونز پر لائٹر اپیلی کیشنز کی سیریز کا اعلان کیا ہے۔ نئی خصوصیات کے ساتھ لوگ گوگل کی خدمات کا استعمال اس وقت بھی کر سکیں گے، جب قابل اعتماد آن لائن کنیکٹویٹی دستیاب نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود، گوگل نقشہ جات، ویب سائٹس اور یو ٹیوب کو آف لائن کھولا جا سکےگا۔امریکی ٹیکنالوجی اخبار ‘دی ورج’ کے مطابق، گوگل کی آف لائن سروس کا واضح طور پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لاکھوں صارفین کو فائدہ ہوگا جو اپنے موبائل فون کو ذاتی کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔گوگل کے اعلان کے مطابق، گوگل نقشہ جات، ویب سائٹس اور یہاں تک کے یو ٹیوب بغیر انٹر نیٹ کنکشن کے اینڈرائیڈ فونز پرکام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق، گوگل کی جانب سے کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں آف لائن سپورٹ کا ڈیمو پیش کیا گیا، جس میں موبائل فون کو ائیرپلین موڈ پر رکھا گیا جس پر عام طور پر ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ لیکن نئے اپیس پر آف لائن گوگل نقشے کو فعال کرتے ہوئے تلاش کئے گئے مقامات، منزل کی معلومات اور اس کے ساتھ اہم تفصیلات مثلاً فون نمبر اور ایڈریس کو دیکھا جاسکتا تھا، جبکہ آف لائن ہونے کے باوجود آواز کی ہدایات کے ساتھ موڑ سے متعلق ہدایات بھی دستیاب تھیں۔اسی طرح آف لائن سپورٹ یو ٹیوب،کروم اور ویب سائٹس کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔یو ٹیوب ڈیٹا سادہ آرکائیوز ٹول ہےجو صارفین کو آف لائن ویڈیو ڈاو¿ن لوڈ کرنے اور اسے 48 گھنٹے تک موبائل فونز میں محفوظ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔حتیٰ کہ گوگل کروم کے لیےنئی خصوصیات میں ’نیٹ ورک کوائلٹی اسٹی میٹر‘ (نیٹ ورک کےمعیار کا اندازا لگانے والا) بھی شامل ہے، جو نیٹ ورک کنکشن کا تجزیہ کرتا ہے اور تیزی سے ویب صفحات اور ڈیٹا لوڈنگ کرتا ہے اور تصاویر ڈاو¿ن لوڈ کرنے پر متن اور معلومات کو ترجیح دے گا۔گوگل کا دعویٰ ہے کہ گوگل کروم نے ویب براو¿زر میں ڈیٹا کے استعمال کے اصلاح میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نئی فعالیت کے ساتھ صارفین اپنے 80فیصد ڈیٹا کی کھپت کو کم کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…