منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کا خواب سچ ،ہوا میں سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رپورٹ کے مطابق اب ایک کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو نے فلم ” بیک ٹو دی فیوچر “ کے ذریعے یہ سالوں پہلے دیکھا گیا یہ خواب سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ کیٹلن ایلگزنڈرو نے اپنے اس خواب کو سچ کرنے کیلئے ایک سال تک انتھک محنت کی اور بالاخر وہ اس میں کامیاب ہو گیا۔ کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو نے کینیڈا کی ریاست کیوبک میں واقع اوریو جھیل کو اپنے تجربے کیلئے منتخب کیا اور ہاوربورڈ پر تقریبا دو فٹبال گراﺅنڈ کے قریب ہوا میں سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ واضع رہے کہ کیٹلن ایلگزنڈرو کی جانب سے جھیل کی سطح کا انتخاب صرف احتیاطی طور پر کیا گیا تھا۔ ان کی اس ایجاد کو زمین سمیت کسی بھی سطح پر اڑایا جا سکتا ہے۔ تجربے کے وقت ہاوربورڈ کی رفتار 275.9 میٹر فی گھنٹہ تھی تاہم اس کی سپیڈ کو بڑھانے کیلئے ابھی کام جاری ہے۔ اس تجربے کو دیکھنے کیلئے گنیز ب±ک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے حکام بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ ہاوربورڈ کو ہوا میں معلق دیکھنے کا یہ نظارہ ناقابل بیان اور یادگار تھا۔ واضع رہے کہ کئی سالوں تک خیال کیا جاتا رہا کہ ہاوربورڈ کو ہوا میں معلق رکھنے اور اس پر سفر کرنے کا خیال صرف ایک خواب ہی ہے۔ اس سے قبل کسی نے مقناطیس کی مدد سے تو کسی نے اپنے جھوٹے جادوئی کمالات کے ذریعے اس کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن کینیڈین نوجوان کیٹلن ایلگزنڈرو دنیا میں وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے اس خواب کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…