اسلام آبا(نیوز ڈیسک )کرہ ارض پر موجود پانی، جس کا کچھ حصہ ہم پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں، کے بارے میں کچھ سائنسدانوں نے دلچسپ و عجیب دعویٰ کردیا ہے۔یوٹیوب کے سائنس چینل پر ظاہر ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج کرہ ارض پر جتنا بھی پانی موجود ہے وہ لاکھوں سال قبل زمین پر پائے جانے والے ڈائنو سار جانوروں کا پیشاب ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ڈائنو سار کا دور انتہائی طویل مدت، تقریباً ساڑھے اٹھارہ کروڑ سال، پر مشتمل تھا اور اس طویل مدت کے دوران ڈائنو سارز نے زمین پر موجود کل پانی کو کئی بار پیا اور جسم سے خارج کیا۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ زمین کا سارا پانی ڈائنوسارز کے جسم سے گزرچکا ہے لہٰذا اب ہم جہاں سے بھی پانی پئیں دراصل وہ اسی پانی کا حصہ ہے جو کبھی ڈائنوسارز پی کر اپنے جسم سے خارج کرچکے ہیں۔
مزید پڑھئے:دنیا کے چھ بڑے بینکوں کو اربوں ڈالر جرمانہ