اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تصور کریں کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب کوئی شخص مرنے سے قبل اپنا شعور ایک سپر کمپیوٹر میں منتقل کر سکے گا۔ گوگل کے انجینئر رے کرز ویل کا خیال ہے کہ ایسا 2045 تک ممکن ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ کمپیوٹر کو شعور منتقل کرنے کے بہت سے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ خصوصی طور پر شعبہ انصاف کو نقصان ہو گا۔ کسی شخص کا کیس چلنے کے بعد اس کا شعور کمپیوٹر کے ذریعے آگے منتقل ہو جائے اور اس کی مدد سے یہ معلوم ہو جائے کہ اس شخص نے کتنے بڑھے جرائم کئے تھے تو عدالت کے لئے اس پر کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے اور بھی بہت سے نقصانات سامنے آئیں گے اور ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مجموعی طور پر لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی یا نقصان۔