لند ن (نیوزڈیسک )ہیش ( #)، ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین تو اس لفظ یا علامت سے بخوبی واقف ہیں مگر کیا آپ کے خیال میں یہ سال کا بہترین لفظ ہوسکتا ہے؟برطانیہ کے مشہور و معروف آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش ٹیگ کو بچوں کے لیے سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دیا ہے جو حقیقی معنوں میں کوئی لفظ ہی نہیں۔ایک ریڈیو مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد مختصر کہانیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے سامنے یہ حقیقت آئی کہ بچوں کی جانب سے ٹوئٹر سے ہٹ کر بھی ہیش ٹیگ کی علامت کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔دیگر الفاظ جیسے اسنیپ چیٹ، سیلفی اور ایموجی وغیرہ بھی اس فہرست میں کافی اوپر ہیں تاہم آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہیش ٹیگ کو بچوں کے لیے سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بچوں کی لغت میں نئے انداز سے حصہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے ٹویٹ یا ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے مگر وہ اس لفظ اور علامٹ کو ڈرامائی انداز سے استعمال کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں