منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اڑنے والی مچھلیاں ،سائنس بھی چکراگئی

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جو شخص یہ کہتا ہے کہ مچھلیاں اڑ نہیں سکتیں اس نے شاید ”موبولا ریز“ نہیں دیکھیں۔موبولاریز مچھلی کی ایک قسم ہے جو چند سیکنڈ کے لیے اڑ بھی سکتی ہے۔اس مچھلی کے سر پر دو سینگ نما ابھار ہوتے ہیں جو اسے جھٹکے کے ساتھ پانی سے باہرنکلنے کے بعد چند سیکنڈ تک اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ سوال تو ابھی ایک راز ہے کہ یہ مچھلیاں اس طرح کیسے اڑتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے کچھ قیاس آرائیاں کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نر اور مادہ مچھلیاں آپس میں ملاپ کے وقت اس طرح سمندر سے نکل کر اڑتی ہیں، یا یہ ان کے غذا حاصل کرنے کا طریقہ ہو سکتا ہے یا پھر محض تفریح کے لیے یہ حرکت کرتی ہوں گی۔ اس حوالے سے ابھی کچھ یقینی نہیں ہے۔آبی حیات کے ماہر اسسٹنٹ پروفیسر اوکٹاویو ابرٹوکا کہنا ہے کہ 2011میں کیلیفورنیا کے قریب یہ مچھلیاں بہت بڑی تعداد میں دیکھی گئی تھیں۔ یہاں جو تصاویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ سبھی اسی دوران پروفیسر اوکٹایو نے ہی بنائی تھیں۔ اوکٹایو کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی چھلانگ مار کر سمندرکی سطح سے اوپر اٹھتی ہے اور کچھ سیکنڈ تک ہوا میں رہتی ہے۔ واپس پانی میں جاتے ہوئے دوسری مچھلیوں کے برعکس پیٹ کے بل پانی پر گرتی ہے اور کچھ دور تک پانی کے اوپر ہی رینگتی چلی جاتی ہے، حالانکہ دیگر مچھلیاں ہوا میں چھلانگ لگانے کے بعد منہ کے بل پانی میں واپس آتی ہیں اور سیدھا پانی کے اندر چلی جاتی ہیں۔ موبولا مچھلی کی بعض اقسام17فٹ تک لمبی ہوتی ہیں اور ان کا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھئے:ملازمت پیشہ خواتین ہفتے کے پہلے روز زیادہ دلکش نظر آتی ہیں ، سروے

اوکٹایو نے بتایا کہ یہ مچھلیاں اکیلی فضاءمیں چھلانگ نہیں لگاتیں بلکہ ایک جھنڈ کی شکل میں اوپر آتی ہیں، اسی بات سے ان کے چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم کی جا سکتی ہے۔ موبولا مچھلیاں چونکہ جھنڈ کی شکل میں سفر کرتی ہیں اس لیے ان کا شکار بہت آسان ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی بعض اقسام روئے ارضی سے ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔فروری2013ءمیں فلسطین کے شہر غزہ کے ماہی گیروں نے صرف 2دن میں 200موبولا مچھلیاں شکار کی تھیں۔

faress



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…