اسلام آباد (نیوزڈیسک )گوگل نے کروم براﺅزر کے صارفین کے لئے براﺅزنگ کی سپیڈ تیز کرنے کا شاندار نسخہ متعارف کروادیا ہے۔کروم براﺅزر کے لئے ایک نئی ایکسٹینشن Great Suspenderلانچ کردی گئی ہے جس کے استعمال سے براﺅزر کی سپیڈ تیز کی جاسکتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ براﺅزر میں متعدد Tabs اوپن ہونے کی صورت میں بیک گراﺅنڈ کام جاری رہتا ہے اور اس کے لئے بہت سی میموری استعمال ہونے کی وجہ سے براﺅزر کی سپیڈ سست ہوجاتی ہے۔ نئی ایکسٹینشن ایسی تمام Tabs کو منجمد کردے گی جو فوری طور پر زیر استعمال نہیں ہوں گی۔ اس طرح بڑی مقدارمیں میموری بچ جائے گی جو براﺅزنگ کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے استعمال ہوگی۔ جب بھی کسی Tabکو استعمال کرنے کی ضرورت ہو تو محض اس پر کلک کرنے سے یہ دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔ اگر آپ کسی Tabکو مسلسل ایکٹو رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی ایکسٹینشن کو متعلقہ ہدایات دی جاسکتی ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ Great Suspender ایکسٹینشن کروم ویب سٹور پر فراہم کی جاچکی ہے۔