ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ایک برس میں 21 لاکھ نئی ایجادات اور اختراعات

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں لائف سائنسز یا زندگی سے متعلق سائنس کے میدان میں ترقی کی رفتار ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ اس بات کا اندازہ دنیا بھر میں نئی ایجادات کو رجسٹرڈ یا پیٹنٹ کرانے کے عمل سے لگایا گیا ہے۔تھامسن روئٹرز کی طرف سے مرتب کیے گئے اس جائزے کے مطابق گزشتہ برس یعنی 2014ء کے دوران ایجادات و اختراعات کو پیٹنٹ کرانے کے لیے دی گئی درخواستوں اور پیٹنٹ کی تعداد تاریخ میں کسی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تعداد تھی۔ بھلے یہ ایجادات ڈرائیور کے بغیر سفر کرنے والی کار ہو، کینسر کے علاج کی نئی دوا ہو یا پھر بائیونک جسمانی اعضاء4 ، بنی نوع انسان نے جتنی زیادہ ایجادات گزشتہ برس کیں اتنی کسی ایک برس کے دوران کبھی نہیں ہوئیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 2014ء4 کے دوران مختلف شعبوں میں 2.1 ملین یعنی 21 لاکھ نئی ایجادات کو رجسٹرڈ کیا گیا۔گزشتہ برس کے دوران فارماسوٹیکل اور بائیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایجادات کو پیٹنٹ کیے جانے کی شرح کافی زیادہ رہی۔ منگل 26 مئی جو جاری کی جانے والی ’2015 اسٹیٹ آف انوویشن رپورٹ‘ کے مطابق فارماسوٹیکل کے میدان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 12 فیصد جبکہ بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں نئی ایجادات پیٹنٹ کرنے کی شرح میں سات فیصد کا اضافہ ہوا۔اس رپورٹ کے مطابق فوڈ یعنی کھانے کی اشیاء4 ، بیوریجز یعنی پینے کی اشیاء4 اور ٹوبیکو یا تمباکو سے متعلق مصنوعات کو پیٹنٹ کرائے جانے کی شرح میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ کاسمیٹکس اور ’ویل بیئنگ‘ یعنی جسمانی اور ذہنی بہتری کے لیے مصنوعات کو رجسٹر کرانے جانے کی شرح آٹھ فیصد بڑھی۔نئے رحجانات کے مطابق مختلف سیکٹرز یا شعبے اب آپس میں مدغم بھی ہوتے جا رہے ہیں مثلا ’نیوٹراسوٹیکلز‘ nutraceuticals ایسے فوڈ اور ڈرنکس ہں جو صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔ اسی طرح سے کومیسوٹیکلز cosmeceutical ایسی مصنوعات ہیں جو دراصل کاسمیٹکس اور فارماسوٹیکلز کے ادغام سے وجود میں آئی ہیں۔ سام سنگ دنیا کی 25 سب سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے اور اس کی طرف سے کْل 12 مختلف شعبوں میں سے نو میں یہ پیٹنٹ حاصل کیے گئے، سام سنگ دنیا کی 25 سب سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے اور اس کی طرف سے کْل 12 مختلف شعبوں میں سے نو میں یہ پیٹنٹ حاصل کیے گئے
روئٹرز کے مطابق پیٹنٹ کی جانے والی مصنوعات کے جائزے سے ایک اور رحجان کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس کی ایک مثال سام سنگ ہے جو دنیا کی 25 سب سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے اور اس کی طرف سے کْل 12 مختلف شعبوں میں سے نو میں یہ پیٹنٹ حاصل کیے گئے۔یعنی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی کوشش ہے کہ اب آپ اس کا ٹیلیوڑن دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کا فون بھی استعمال کریں، سام سنگ کی تیار کردہ دوائیاں بھی استعمال کریں اور اسی کمپنی کے ہی تیار کردہ انرجی ڈرنکس بھی پئیں اور اسی کا میک اپ بھی استعمال کریں۔رپورٹ کے مطابق نئی ایجادات اور مصنوعات پیٹنٹ کرانے کی دوڑ میں چین اب تیزی سے ابھرتا ہوا ملک ہے۔ چینی کمپنیاں ہووا وائی Huawei اور زیڈ ٹی ای ZTE کے علاوہ چائنیز اکیڈمی اور سائنسز جیسے ادارے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…