جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سر جوناتھن آئیو ایپل کے چیف ڈیزائنر مقرر

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )سر جوناتھن آئیو ایپل کے چیف ڈیزائنر مقرر 26 مء2015 شیئر جوناتھن آئیو کو ڈیزائننگ کے شعبے میں ان کی خدمات کے صلے میں سنہ 2012 میں ’سر‘ کا خطاب دیا گیا تھا اطلاعات کے مطابق کمپیوٹرز اور موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے برطانوی ڈیزائنر جونی آئیو کو کمپنی کا چیف ڈیزائنز مقرر کر دیا ہے۔ سر جوناتھن آئیو اس سے قبل کمپنی کے ڈیزائن کے شعبے کے سینیئر نائب صدر تھے اور انھوں نے کمپنی کی کئی مقبول ترین مصنوعات کی ڈیزائنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جوناتھن آئیو کو ڈیزائننگ کے شعبے میں ان کی خدمات کے صلے میں سنہ 2012 میں ’سر‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔ جونی آئیو کی ترقی کا انکشاف ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کیا۔ بعد ازاں انھوں نے کمپنی کے ملازمین کے نام پیغام میں سر جوناتھن کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اب وہ مصنوعات کی ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ کمپنی کی دکانوں، کیلیفورنیا میں کمپنی کے نئے دفتر اور حتیٰ کہ دفاتر میں رکھے جانے والا فرنیچر بھی ڈیزائن کروائیں گے۔ ایپل ایک نئے کمیپس کی تعمیر کروا رہا ہے جسے اس کی دائرہ نما شکل کے لیے سپیس شپ بھی کہا جا رہا ہے اس میں تقریباً 12 ہزار ملازمین کام کریں گے۔ جونی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے آئی پاڈ، آئی فون، آئی پیڈ، سمارٹ واچ جیسی مصنوعات کے ڈیزائن میں تعاون کیا ہے مسٹر کک نے کہا کہ ’اپنے نئے کردار میں وہ پوری طرح ڈیزائن کے پروجیکٹس، نئے خیالات اور مستقبل کی پیش قدمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘ جونی اپنی نسل کے انتہائی باصلاحیت ڈیزائنر تصور کیے جاتے ہیں اور ان کے نام پر حیرت انگیز طور پر پانچ ہزار ڈیزائن اور کام کی چیزوں کے پیٹنٹ ہیں۔ انھوں نے آئی پاڈ، آئی فون، آئی پیڈ، سمارٹ واچ جیسی مصنوعات کے ڈیزائن میں تعاون کیا ہے۔ رواں سال کے اوائل میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایپل ایک کار بنا رہی ہے اور وہ اس کے ڈیزائن کے پس پشت ہو سکتے ہیں۔ وہ جولائی میں اپنے نئے کردار کا آغاز کریں گے جبکہ ان کی ٹیم کے رکن رچرڈ ہوورتھ اپیل میں صنعتی ڈیزائن کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…