جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معذور اور کمزور افرادکےلئے روبوٹک سوٹ تیار

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جاپان کے پروفیسر نے معذوروں کو چلانے اور کمزور کو طاقتور بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ چلنے پھرنے سے معذور افراد اور بھاری کام کرنے والے افراد کے لئے پر امید خبر آئی ہے جاپان سے، جہاں یونیورسٹی آف اسکوبا گریجویٹ اسکول کے پروفیسر نے ایسا روبوٹک سوٹ ڈیزائن کرلیا ہے، جسے پہن کر وہ شخص بھی سیڑھیاں چڑھنے کے قابل ہوگیا، جو 5سال سے اپنا پاﺅں ہلانے کے قابل بھی نہ تھا، یہی نہیں اس سوٹ کو پہن کر کوئی کمزور شخص بھی ایک60 کلو وزنی شخص کو با آسانی اٹھا سکتا ہے۔ جاپانی پروفیسر نے یہ سوٹ 20سال کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس سوٹ میں لگے سینسرز دماغ سے ٹانگوں تک آنے والے سگنلز کو وصول کرتے ہیں اور پھر روبوٹک سوٹ، ٹانگوں کے پٹھوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ روبوٹک سوٹ 2ہزار ڈالر فی مہینہ پر طلب گاروں کو دیا جارہا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…