منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جرمن عجائب گھروں میں بھی اَیپس کا دور شروع

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کے عجائب گھروں میں آڈیو گائیڈ کی سہولت کو بہت جدید تصور کیا جاتا رہا ہے تاہم اب بات اس سے بھی کہیں آگے نکل گئی ہے۔ میوزیم اَیپس کی مدد سے آرٹ کے نمونوں کو کہیں زیادہ بہتر طریقے سے دیکھا اور جانا جا سکتا ہے۔اگر آپ نے اپنے اسمارٹ فون میں کسی میوزیم کی اَیپ (ایپلیکیشن) ڈاو¿ن لوڈ کر رکھی ہے تو آپ ٹَچ اسکرین پر اسکرول کر کے کسی بھی پینٹگ کو ہر زاویے اور ہر پہلو سے دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اَیپ کے اندر موجود محدب عدسے کی مدد سے کسی مجسمے کا قریب سے جا کر مشاہدہ کر سکتے ہیں یا پھر راستے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والا وہ بٹن دبا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعلقہ اَیپ ہوٹل کے کمرے سے لے کر میوزیم کے دروازے تک آپ کی رہنمائی کرے گی۔ جرمن شہر ٹیوبنگن کی یونیورسٹی کے ثقافتی علوم کے پروفیسر تھامس تھیمائر نے بتایا:”زیادہ سے زیادہ عجائب گھر اپنی آڈیو گائیڈز کی جگہ ٹیبلٹس یا پھر اسمارٹ فونز کے لیے بنائی گئی اَیپس متعارف کروا رہے ہیں۔“ ان ڈیجیٹل اَیپس کا مقصد نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ میوزیم اور آرٹ کی جانب راغب کرنا ہے۔اس سارے معاملے میں صرف ایک قباحت ہے اور وہ یہ کہ اَیپس تیار کروانے پر پیسہ خرچ ہوتا ہےاور اتنا پیسہ کسی کسی عجائب گھر ہی کے پاس ہوتا ہے۔ آنیا شال±وشکے جرمن عجائب گھروں کی ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ہیں اور کہتی ہیں:”ڈیجیٹل میڈیا میں قدم رکھنا کسی بھی عجائب گھر کے لیے اپنے مستقبل میں سرمایہ لگانے کے مترادف ہے۔“جرمنی میں عجائب گھروں کی ایک وَیب سائٹ museum.de کے نام سے قائم ہے۔ اس وَیب سائٹ کے ساتھ جڑے ہوئے جرمن عجائب گھروں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ اسی نام کی ایک اَیپ بھی ہے۔ اگر آپ نے اپنے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر یہ اَیپ ڈاو¿ن لوڈ کر رکھی ہے تو جیسے ہی آپ کسی جرمن شہر میں کسی عجاب گھر کے قریب سے گزریں گے، یہ اَیپ فوراً آپ کو اس بات سے مطلع کرے گی اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتائے گی کہ متعلقہ میوزیم میں کیا کیا کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اَیپ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ اس میوزیم کے لیے آپ کو ٹکٹ کتنے میں ملے گا اور یہ بھی کہ میوزیم کب سے لے کر کب تک کھلا رہے گا۔آپ ٹَچ اسکرین پر اسکرول کر کے کسی بھی پینٹگ کو ہر زاویے اور ہر پہلو سے دیکھ سکتے ہیںجرمنی کے عجائب گھر سالانہ تقریباً گیارہ کروڑ ٹکٹ فروخت کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے سیاحوں میں جرمنی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر جرمن عجائب گھروں کو دیکھنے کے لیے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی گزشتہ ایک عشرے کے دوران بارہ ملین کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔جرمنی کے جن عجائب گھروں نے ڈیجیٹل دَور میں قدم رکھنے کے سلسلے میں ایک مثال قائم کی ہے، ا±ن میں سرِفہرست فرینکفرٹ کا شٹیڈل میوزیم ہے، جس کا آن لائن بلاگ روزانہ ہزارہا لوگ پڑھتے ہیں، لاکھوں افراد اس کے یو ٹیوب ویڈیو دیکھتے ہیں، اِس کے فیس ب±ک پیج کے لائکس کی تعداد تیس ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ٹوئیٹر پر بھی اِس کے گیارہ ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…