اسلام آباد (نیوزڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست کاروں اور موٹرسائیکلوں کی پریڈ منعقد کی گئی۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی پریڈ ہے۔پریڈ برلن کے وسط میں ایک ہوائی اڈے کے رن وے پر منعقد کی گئی جو دوسری عالمی جنگ میں جرمن فوجوں کے زیر استعمال رہا۔ پریڈ میں پانچ سو ستتر کاروں اور موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے امریکا کی سیلیکون ویلی میں ہوئی پریڈ میں پانچ سو آٹھ بجلی سے چلنے والی کاروں نے حصہ لیا تھا۔ پریڈ کے منتظم لوئی پامر کا کہنا تھا اسکا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ بجلی سے چلنے والی کاریں قابل بھروسہ ہیں اور انکی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔