جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبر

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے بری خبرآگئی کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈرائڈ فون سے اپنے ڈیٹا کو کبھی بھی ہمیشہ کے لیے ختم نہیں کیا جا سکتا۔صارفین فون تبدیل کرنے پر اپنے پرانے فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتے ہیں لیکن ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای میلز، ٹیکسٹ میسج، تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کرنے یا اینڈرائڈ فون کو ”فارمیٹ“ کرنے کے باوجود کبھی بھی صارف کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کے مطابق فون کو ”ری سیٹ“ کرنے کے باوجود بھی ”انٹرنل میموری“ سے ڈیٹا ختم نہیں ہوتا۔ فون فروخت کردینے، گم یا چوری ہوجانے کی صورت میں فون حاصل کرنے والا دوسرا شخص پہلے صارف کا ڈیٹا دیکھ سکتا ہے۔رپورٹ میں ان صارفین کو زیادہ خبردار کیا گیا ہے جو فون یا ٹیبلٹ پر”ہیلی فیکس“ ”نیٹ ویسٹ“ یا دیگر اپیلی کیشنز کے ذریعے اپنے بینک اکا?نٹ کوکنٹرول کرتے ہیں۔ محققین نے ”ای بے“ کے ذریعے درجنوں مختلف ماڈلز کے استعمال شدہ اینڈرائڈ فون اور ٹیبلیٹ خریدے اور ان پر ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تمام فونز ری سیٹ کردیئے جانے کے باوجود سابق صارفین کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کر لیا گیا تھا۔فونز سے ختم کیے گئے ڈیٹا کا دوبارہ حاصل ہوجاناصارفین کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ لوگ عموماً کچھ عرصہ استعمال کے بعد فون فروخت کر دیتے ہیں جو بعد ازاں دیگر صارفین خرید لیتے ہیں۔ڈیٹا چوری ہونے سے بچنے کا واحد حل یہی ہے کہ اپنا استعمال شدہ فون کبھی فروخت نہ کریں۔ کمپیوٹر سائنسدان کین وائٹ کا کہنا ہے کہ جو فون آپ فروخت کرتے ہیں اس سے نہ صرف آپ کی تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ چیٹ دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ آپ کے جی میل اکا?نٹ کا پاس ورڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔آپ فون فروخت کرنے سے قبل فون سے ڈیٹا ختم کر دیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…