ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ٹی کی دنیاکے کامیاب ترین لوگوں کے مشورے جوآپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)جدید دنیا میں بہت سے ایسے افراد آئے ہیں جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پیسہ اور نام بنایا۔ایسے لوگوں نے باقی دنیا کو بھی چند ایسی باتیں بتائی ہیں جو کہ بہت ہی دلچسپ اور معلومات سے بھرپور ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے افراد کی تقاریر میں سے کچھ باتیں بتائیں۔ایپل کے سابق آنجہانی سربراہ سٹیوجابز ان چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بہت نام اور پیسہ بنایااور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انہیں کامیاب ترین انسانوں میں گنا جاتا ہے۔ان کی ایک یادگار بات میں وہ دنیا کو کہتے ہیںکہ’آپ کو کسی بھی چیز، مثلاًاپنی صلاحیت، قسمت،زندگی یا ہمت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔اس اپروچ نے مجھے کبھی بھی ناکام یا مایوس نہیں کیااور اس نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔ایپل سے باہر کردیا جانا میری زندگی کا سب سے اہم اور خوش قسمت وقت تھا۔کیونکہ کامیابی سے بھری ہوئی زندگی اب دوبارہ ابتداءاورامتحان سے شروع ہورہی تھی لیکن ساتھ ہی میں بہتری تخلیقی دور میں داخل ہوگیا تھا۔میں جلد مر جاﺅں گا کی سوچ نے مجھے بہت سی کامیابیاں دلائیں۔ہمارے تمام خوف،کامیابیاں اور ہر طرح کی باتیں موت کی وجہ سے دور بھاگ جائیں گی۔‘بل گیٹسمائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک بل گیٹس کی زندگی بھی بہت دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے۔2014ءمیں ایک یونیورسٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’رجائیت پسندی یا امید کو اکثر ایک غلط فہمی کا نام دے کر دور بھگادیا جاتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہمیشہ امید کی وجہ سے خواب سچ ہوپاتے ہیں۔اگر ہم یہ سوچ ذہن میں رکھ کر کام کریں گے تو بیماریوں اور غربت کو شکست دی جاسکتی ہے۔انتہائی برے وقت میں بھی رجائیت پسندی کی وجہ سے تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔لیکن اگر آپ ان لوگوں کی طرف نہ دیکھیں جو مصیبت کا شکار ہیں تو پھر یہ مثبت سوچ یا رجائیت پسندی کسی کام کے نہیں۔‘ٹم کُکایپل کے موجودہ سی ای او ٹم کُک نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اپنی کوئی اچھی چیز تلاش کرکے ان کے ساتھ جڑجانا ہے۔سٹیوجابز نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ دنیا کو بہترین چیزوں کی تلاش ہے اور اگر ہم محنت کر تے رہے تو ضرور یہ کام کر پائیں گے۔آپ آگے جو بھی کریں لیکن دنیا کو آپ کی توانائی کی ضرورت ہے۔کبھی بھی محنت سے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…