ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک پر اپنی کشش بر قرار رکھنی ہے تو کم دوست بنائیں

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیس بک جس قدر تیزی سے ہر عمر کے افراد کی زندگی کا اہم حصہ بن رہی ہے، اسی قدر تیزی سے سماجی رابطے کے اس اہم ذریعے کے بارے میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔ تازہ ترین تحقیق میں ماہرین نے فیس بک کے براہ راست تعلقات کی نوعیت پر اثرات کا جائزہ لیا ہے اور یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ افراد جو کہ فیس بک پر دوسروں کیلئے کشش رکھتے ہیں، اس وقت اپنی کشش کھونے لگتے ہیں جب ان کے دوستوں کی تعداد تین سو سے زیادہ ہوجائے۔ ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک استعمال کرنے والا کوئی ایک فرد جب دوسروں کو باعث کشش محسوس ہوتا ہے تو اس کے دوستوں کی فرہست میں موجود افراد بھی خود بخود پرکشش دکھائی دینے لگتے ہیں۔ کسی بھی فیس بک یوزر کی یہ کشش اس وقت تک باقی رہتی ہے جب تک کہ اس کے دوستوں کی تعداد تین سو نہیں ہوجاتی۔ حیرت انگیز طور پر تین سو کی حد پار کرتے ہی یہ کشش خود بخود ختم ہونے لگتی ہے۔ علاوہ ازیں فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرونی دنیا میں زیادہ وقت گزارنے کے بجائے اپنی دنیا میں زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے افراد عام بات چیت اور میل جول کی نسبت سوشل میڈیا پر اپنی ذات کے بارے میں معلوما ت و افکار کا زیادہ اظہار کرتے ہیں۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر فوری جواب کیلئے ان پر کوئی دباو¿ نہیں ہوتا ہے، اس کے علاوہ ایسے لوگ عام زندگی میں اجنبیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دباو¿ محسوس کرتے ہیں۔ وہ افراد جنہیں اپنی ذات پر اعتماد کم ہو، وہ بھی عام میل جول کے بجائے فیس بک کی دنیا کو وسیع کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک اور تحقیق میں ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے کہ فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے والے افراد نرگسیت کا شکار ہوتے ہیں۔ فیس بک ، ٹوئٹرپر اپنی ذاتی تصاویر اور معلومات کو مسلسل شیئر کرنا یہ ظاہرکرتا ہے کہ کچھ لوگوں کی سوچ کا محور ان کی ذات ہی ہوتی ہے اور وہ گھلنے ملنے کے ہر پلیٹ فارم کو اسی تسکین کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…