کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کی کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لوگوں خاص طور پر خواتین برتن صاف کرنے والے کپڑوں کو سب سے زیادہ چھوتی ہیں اور مضر صحت جراثیم کو یہاں وہاں پھیلا دیتی ہیںتحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کھانے کے موقع پر بھی موبائل فونز کا استعمال لوگوں کو ہیضے کا شکار بنانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس ڈیوائس میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 10 گنا زیادہ جراثیم چھپے ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق برتن خشک کرنے والے 90 فیصد کپڑے فوڈ پوائزنگ کا باعث بننے والے بیکٹریا سے آلودہ ہوتے ہیں۔محقق ڈاکٹر جینی اسنیڈ کے مطابق تحقیق سے انکشاف ہوتا ہے کہ عام افراد کس طرح خود کو ان عام اشیائ سے خطرے کی زد میں لے آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگ ہاتھ دھونے کے بعد بھی برتن صاف کرنے والے کپڑوں کو اٹھا لیتے ہیں بلکہ اکثر تو اسے استعمال کے بعد ہاتھ دھونے کی بھی زحمت نہیں کرتے اور وہاں سے بیکٹریا گھر میں جگہ جگہ پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































