ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

بل گیٹس کےپندرہ سال پہلے کئے گئے دعوے سچ

datetime 2  مئی‬‮  2015
Berlin, Germany - January 27: Bill Gates, founder of Bill and Melinda Gates foundation on January 27, 2015 in Berlin, Germany. (Photo by Michael Gottschalk/Photothek via Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے 1999میں ایک کتاب تحریر کی تھی جس کا نام ”بزنس ایٹ دی سپید آف تھاٹ“ تھا۔ اس کتاب میں پندرہ دعوے کئے تھے۔ اس وقت یہ دعوے کسی دیوانے کی بڑ معلوم ہوتے تھے تاہم وقت نے ثابت کیا کہ بل گیٹس کے دعوے دیوانے کی بڑ نہیں بلکہ ان کی مستقبل شناسی کا نتیجہ تھا۔ وہ دعوے کچھ یوں تھے:بل گیٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ مستقبل میں ایسی ویب سائٹس وجود میں آئیں گی جن کی وجہ سے لوگوں کیلئے مختلف ویب سائٹس پر فروخت کیلئے پیش چیزوں کا موازنہ ممکن ہوگا اور یہ دنیا کی تمام صنعتوں کیلئے ہوگا۔ اب نیکسٹ ٹیگ اور پرائس گریبر عین بل گیٹس کی پیشنگوئی کے مطابق کام کرنے والی ویب سائٹس ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل یا ایمازون بھی ایسی ہی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔دور جدید کی سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے حوالے سے بل گیٹس نے کہا تھا کہ لوگوں کے پاس ایسی چھوٹی ڈیوائس ہوں گی جو لوگوں کو مسلسل رابطے میں رہنے، انٹرنیٹ سے بزنس کرنے، خبریں جاننے،اپنی بک کروائی گئی فلائٹس کا شیڈول دیکھنے اور کاروباری دنیا سے معلومات لینے میں مدد دیں گی۔ ٹیکنالوجی نے صحت کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔ بل گیٹس نے ڈیڑھ دہائی قبل دعویٰ کیا تھا کہ لوگ اپنے بل اور معاشی امور انٹرنیٹ کے ذریعے سلجھا سکیں گے اور ڈاکٹرز سے انٹرنیٹ پر رابطہ کریں گے۔ اب زوک ڈوک جیسی ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن مشورہ ممکن ہے، لینڈنگ کلب جیسی ویب سائٹس آن لائن قرضہ دیتی ہیں جبکہ پے پال اور وینمو جیسے پیجز آن لائن پے منٹ کو ممکن بناتے ہیں۔بل گیٹس نے ٹیکنالوجی کی برکات کے حوالے سے ذاتی نائب جیسے انٹرنیٹ کے کردار کی بات کی تھی اور گوگل ناو¿، نیسٹ، بیکنز نے یہ خواب سچ کر دکھایا ہے۔گوگل نے گھر کی آن لائن نگرانی کو ممکن بنانے والے کیمرے بیچنے والی کمپنی ڈراپ کیم 555ملین ڈالر میں گزشتہ برس خریدی تھی۔ ایسی ڈیوائس جس کے ذریعے سے آپ کی غیر موجودگی میں گھر آئے مہمانوں کی آمد کا پتہ لگ سکے، اس کا خواب بل گیٹس نے اس کتاب میں درج کیا تھا۔سوشل میڈیا بھی بل گیٹس کی مستقبل شناسی کا ثبوت ہے۔ بل گیٹس نے کہا تھا کہ دوستوں اور خاندان والوں کیلئے پرائیوٹ ویب سائٹس عام ہوں گی۔خود کار پروموشنل آفرز بھی بل گیٹس کی پیشنگوئیوں کی فہرست میں شامل تھی۔ بل گیٹس نے کہا تھا کہ سافٹ ویئرز کو معلوم ہوسکے گا کہ کب آپ نے کوئی ٹرپ بک کروایا اور اس کی بنیاد پر مذکورہ مقام کے حوالے سے تمام اہم پیشکش اور قیمتوں سے مطلع کرے گا۔ گوگل اور فیس بک ایڈز اسی کی ایک شکل ہیں اور اسی طرح کی ویب سائٹ ایکسپیڈیا بھی ہے جو کہ یوزرز کے سابقہ تجربوں کی روشنی میں ان کی راہنمائی کرتا ہے۔لائیو سپورٹس ڈسکشن سائٹس کے بارے میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ ایسی خدمات دستیاب ہوں گی کہ جن کی موجودگی میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے سپورٹس پروگراموں پر براہ راست تبصرہ ہوسکے گا۔ اب سوشل میڈیا پر ایسی ویب سائٹس کام کررہی ہیں جو کہ کھیلوں کے شائقین کو براہ راست تبصرہ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔’ایسی ڈیوائسز موجود ہوں گی جو کہ آپ کی خریداری کے رجحانات کو سمجھتے ہوئے آپ کی ترجیحات کی روشنی میں اشتہارات تجویز کریں گی“۔ یہ دعویٰ تھا بل گیٹس کا اور اب آن لائن ایڈورٹائزرز ایجنسیز یوزرز کے انٹرنیٹ براو¿زنگ ڈیٹا کی مدد سے ایسے ہی ایڈورٹائزنگ کرتی ہیں۔بل گیٹس نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مستقبل میں ٹی وی سے نشر کی جانے والی براہ راست نشریات میں متعقلہ ویب سائٹس کے لنکس بھی دیئے جائیں گے۔ اب تقریباً سپورٹس سے متعلقہ تمام پروگرامز میں ایسے اشتہارات دیکھے جاسکتے ہیں جن میں ویب سائٹ کی جانب اشارہ ہوتا ہے حتیٰ کہ کھیل میں شامل ویب سائٹس کے ٹوئٹر ہینڈلز کی نشاندہی بھی اب عام ہے۔آن لائن ڈسکشن بورڈز جن کی مدد سے کسی ایک خاص نسل، شہر ، ملک کے لوگ اپنے مسائل کو زیر بحث لاسکیں ، یہ بھی بل گیٹس کا خواب تھا۔ ”عرب سپرنگ“ بل گیٹس کے اسی خواب کی تعبیر ہے جس نے پوری عرب دنیا کو ہلا کے رکھ دیا۔آن لائن کمیونٹیز اپنا موادخود طے کرنے کے بجائے استعمال کنندگان کا رجحان دیکھتے ہوئے موضوعات کا چناو¿ کریں گی، یہ بھی بل گیٹس کا دعویٰ تھا۔آن لائن کام کرنا خاص کر پروجیکٹ مینجمنٹ بھی بل گیٹس کے خوابوں میں سے ایک ہے۔ اب ایسی سیکنڑوں کی تعداد میں ورک فلو سافٹ ویئرز موجود ہیں جنہوں نے بھرتی کے عمل سے لے کے کما بانٹنے تک کے عمل پر اثر ڈالا اور انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے پیشہ ور افراد کو اپنے تجربے، تعلیمی قابلیت کی روشنی میں نوکری ڈھونڈنا اور متعلقہ افراد سے ملنا ممکن ہوگا۔ لنکڈ ان ایسی ہی ویب سائٹ ہے جہاں پر دنیا کے کسی بھی شخص کیلئے اپنی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نوکری ڈھونڈنا، متعلقہ افراد سے ملنا اور ہم پیشہ افراد سے تجربے کے بارے میں بات کرنا ممکن ہوتا ہے۔بل گیٹس نے کہا تھا کہ بزنس کمیونٹی سافٹ ویئرز کے ذریعے کمپنیز مختلف منصوبوں پر کام کیلئے باہر سے لوگوں کو بھرتی کرنے اور اپنے کام مکمل کروانے کی آزادی ہوگی۔ اب ایسے انٹرپرائز سافٹ ویئرز موجود ہیں جو کہ استعمال کنندگان کو براہ راست ایپس کے ذریعے بڑے کاروباری منصوبوں میں شمولیت کی دعوت دینے کے قابل بنا دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…