فطری بصارت لوٹانے کا کامیاب تجربہ

26  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حال ہی میں ہونے والا فطری بصارت لوٹانے کا کامیاب تجربہ جلد ہی لاکھوں لوگوں کو عینک سے نجات دلا سکے گا۔
ایک بار پھر بعید نظری کے مرض کا مستقل حل ایک پلاسٹک لینز کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو کہ سرجری کے ذریعے ہی آنکھ میں نصب کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ لینز مریض کو فطری بصارت لوٹانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اب تک سرجری کے ذریعے نصب کیا جانے والا کوئی بھی لینز انسان کی فطری بصارت نہیں لوٹا سکا تھا، تاہم حالیہ ایجاد اس ضمن میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
پلاسٹک سے بنائے جانے والے اس طویل عمر لینز کا نام ”سمفنی“ رکھا گیا ہے۔ ماضی میں بصارت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انسانی آنکھ میں صرف مونو فوکل لینز نصب کیئے جاتے رہے ہیں جو عینک کی ضرورت کو مکمل طور پر ختم نہیں کر پاتے۔
بعد ازاں ملٹی فوکل لینز بھی استعمال کیے گئے مگر معمولی دھندلاہٹ کو مکمل طور پر کبھی ختم نہیں کیا جا سکا کیونکہ لینز نصب کرنے سے آنکھ کے ”ڈیلے“ (بال) کی ساخت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی واقع ہو جاتی تھی۔
”سمفنی“ نے بڑی کامیابی سے اس مسئلے پر قابو پایا ہے۔ یہ لینز اپنی تنصیب کے کم و بیش چھتیس گھنٹے میں مکمل طور پر کارگر ہو جائے گا، تاہم ایک آنکھ کے آپریشن پر 3,900 پاو¿نڈ قطعاََ سستا علاج نہیں ہے۔ امید ہے کے مستقبل قریب میں یہ علاج عام آدمی کی پہنچ میں بھی آجائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…