نیو یارک(نیوزڈ یسک )لاطینی امریکی ملک پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ کو سیکڑوں برس پرانے مقبروں سے 171 ممیاں ملی ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے پیرو کی معروف کوٹا ہوسی ویلی میں تحقیق کے دوران کئی قدیم مقبرے دریافت کئے ہیں جو کم از کم 1200 سو سال قدیم ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر مقبرے میں 40 لوگوں کی حنوط شدہ لاشیں ہیں، اب تک 7 مقبروں سے 171 حنوط شدہ لاشیں نکالی گئی ہیں جو بالکل محفوظ حالت میں ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مقبرے میں مدفون لوگوں کا تعلق خطے میں آباد قدیم انقا تہذیب“ سے ہے، مقبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں آباد قدیم لوگ معاشرتی مساوات کے تحت زندگی گزارتے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں