اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں موبائل سمز کی تصدیق کا آج آخری روز ہ ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے تاریخ میں توسیع سے بھی انکار کر دیا ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 12اپریل تک کی ڈیڈلائن دی تھی جو آج ختم ہو جائے گی۔
رات 12بجے کے بعد تمام غیرتصدیق شدہ سمز کو بلاک کر دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے وارننگ دی ہے کہ آخری تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی، رات 12 بجے وہ تمام سمز بند کر دی جائیں گی جن کے صارفین نے اس کی تصدیق نہیں کروائی ہو گی۔پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 10 کرڑو 30لاکھ ہے، اب تک 7کروڑ 80لاکھ سمز کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 50 لاکھ سمیں بند کر دی گئی ہیں۔