نیویارک (دنیا نیوز)امریکی الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی ایپل کی نئی گھڑی ”سمارٹ واچ ”کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے شائقین کا دنیا بھر میں سٹوروں میں رش لگ گیا۔
کمپنی نے دنیا بھر میں اپنے سٹوروں میں شائقین کو گھڑی کے فیچرز سے متعارف کروایا ، سمارٹ واچ چوبیس اپریل سے آن لائن فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔ اسی روز لندن پیرس اور ٹوکیو کے چند بڑے بوتیک میں بکنگ کی جائے گی۔ گھڑی کا ڈائل سٹیل ، ایلمونیم اور سونے سے بنا ہے اور دھات کے مطابق اسکی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ سمارٹ واچ کی فروخت کے لئے مختلف اداروں نے مختلف اندازے لگائے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق رواں برس اسی لاکھ سے چار کروڑ گھڑیاں فروخت ہونے کی توقع ہے۔
ایپل کی ”سمارٹ واچ ” دیکھنے کیلئے دنیا بھر کے سٹوروں میں رش لگ گیا
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں