انٹر نیٹ کی سروس بندروں کے باعث معطل

5  اپریل‬‮  2015

بنارس(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں بندر انٹرنیٹ سروس کی بہتر فراہمی میں رکاوٹ بن گئے ہیں.غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں حکام انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت ’اوپٹیکل فائبر کیبلز‘ لگا رہے ہیں تاکہ آئندہ 3 برسوں کے دوران ڈھائی لاکھ دیہات کو انٹر نیٹ تک رسائی مل سکے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وہاں کے بندر ہیں جو اوپٹیکل فائبر کیبل کو کھاجاتے ہیں۔منصوبے سے منسلک کمیونیکیشن انجینئر اے پی شریواستو کا کہنا ہے کہ ہندو مت میں بنارس کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں گلیاں تنگ اور تاریک، گھر ایک دوسرے سے ملے ہوئے جب کہ مندر اور دیگر اہم عمارتیں صدیوں پرانی ہیں، جس کی وجہ سے یہاں زیر زمین کیبل بچھانا ناممکن ہے،

مزید پڑھئے:پراسرار بیماری کا شکار مریضہ کا مرض کیسے دریافت ہوا؟

اس کے علاوہ بندروں کو بھی شہر سے باہر بھی نہیں نکالا جاسکتا کیونکہ یہاں آنے والے ان بندروں کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس قسم کے کسی بھی اقدام سے مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل آسکتا ہے۔ اس لئے فائبر آپٹیکل کیبلز کو بچانے کے لئے حکومت متبادل حکمت عملی پر غور کررہی ہے لیکن اب تک اس مسئلے کا حل نہیں ڈھونڈا جاسکا ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…