نیویارک (نیوز ڈیسک ) ایپل کے آ ئی فون 6 پلس کے ٹیڑھاہونے کا مسئلہ منظر عام پر آ یا تو ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور اب سام سنگ کو بھی اسی مسئلے کا سامنا کر نا پڑگیا ہے ۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے یو ٹیوب صارف Unbox Therapy نے ایپل کے فون میں ٹیڑا ہوجانے کی خامی کا انکشاف کیا تھا اور اب اس کی طرف سے سام سنگ گلیکسی نوٹ 4 اسمارٹ فون کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس پر دباﺅ پڑنے یک صورت میں یہ ٹیڑھا ہو سکتا ہے یہ دباﺅ پڑنے سے عین اسی جگہ ٹیڑھا ہو تاہے جہاں سے آ ئی فون 6 پلس کے ٹیڑھا ہو نے کان انکشاف کیا گیا تھا یعنی والیم کنٹرول بٹن کے عین نچلی جگہ سے گلیکسی نوٹ 4 پر کئے گئے ٹیسٹ کے بعد انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ آ ئی فون 6 پلس سے اس لحاظ سے ضرور بہتر ہے کہ اسے دوسرے طرف سے دباﺅ ڈال کر سیدھا کیا جاسکتا ہے جبکہ آ ئی فون 6 پلس مبینہ طورپر ٹیڑھا ہونے کے بعد سیدھا نہیں ہو تا