کراچی (نیوز ڈیسک ) آج کل انٹر نیٹ براﺅزنگ بہت عام ہے خاص طور پر پاکستان میں تھر ی جی سروسز کی فراہمی کے بعد اسمارٹ فونز سے تیز بر بر اﺅزنگ کاخواب لگ بھگ تعبیر پا چکاہے ۔اس حوالے سے 500 ایم بی سے لے کر 8 جی بی ماہانا کے پیکجز کی پیشکش مو بائل کمپنیوں کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ لا محدود پیکیجز اب بھی دور دور دراز کاخواب نظر آ تے ہیں ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ انٹر نیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے صارفین ماہانا پیکج چند روز میں ہی ختم کر دیتے ہیں تاہم اب ان کی مشکل کا حل سامنے آ یا ہے ۔اس کاحل درج ذیل دیا گیا ہے یعنی ویب براﺅزر جو کافی حد تک ڈیٹا کا استعمال کم کر دیتے ہیں ۔اوپیرا منی ( آ ئی او ایس اور آنڈرائیڈ ) اوپیرا منی ایسا برائزرر ہے جو مو بائل دیٹا کمپریس کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔یہ انٹر نیٹ صارفین کے ماہانا پیکج کو بچانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔