بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کے آسان اور مفید طریقے

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی ٹیکنالوجی میں ترقی کے بعد اب تاروں کے بغیر آلات کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ انٹرنیٹ کا استعمال تو پہلے ہی وائرلیس طریقے سے کیا جا رہا ہے اور گھر میں موجود وائرلیس راﺅٹرز کے ساتھ سینکڑوں آلات ایک ہی وقت میں کنیکٹ کئے جاتے ہیں تاہم وائی فائی سگنل رینج ایک ایسی سائنس ہے جس میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آخر گھر کے کئی حصوں میں سگنل کم کیوں ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کی ایک وجہ وائی فائی سگنل موصول کرنے والی ڈیوائس کا کمزور انٹینا بھی ہو سکتا ہے یعنی لیپ ٹاپ سمارٹ فون سے زیادہ سگنل موصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی جگہ پر بھی سگنل پکڑ لیتا ہے جہاں سمارٹ فون سگنل موصول نہیں کرتا۔ مارکیٹ میں کچھ ایسے وائی فائی راﺅٹرز بھی موجود ہیں جن میں ایک سے زیادہ انٹینا لگے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ زیادہ دور تک سگنل بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ راﺅٹر کے کمزور انٹینا کو طاقتور انٹینا سے تبدیل کر کے زیادہ سگنل حاصل کر لیں اور یہ طریقہ کارگر بھی ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ راﺅٹرز کی سیٹنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں تو پھر آپ یقینا یہ بھی چیک کر سکتے ہیں کہ کیا آپ کے راﺅٹر میں سگنل رینج بڑھانے کی آپشن موجود ہے جو اکثر راﺅٹرز میں TX Power کے نام سے موجود ہوتی ہے۔ اس سیٹنگ کی ڈیفالٹ ویلیو 60 یا 70 ہوتی ہے تاہم آپ اسے 100 تک بڑھا کر راﺅٹر کے سگنل بھیجنے کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں تاہم ایسا کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی ویلیو 100 کرنے پر راﺅٹر زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور اسے خراب ہونے سے بچانے کیلئے ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔
وائی فائی سگنل ایک دائرے میں گھومتے ہیں اسی لئے ضروری ہے کہ گھر کے تمام حصوں میں وائی فائی سگنل موصول کرنے کیلئے راﺅٹر کو گھر کے درمیانی حصے میں رکھیں۔ یہاں یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کہ وائی فائی سگنل اوپر کی جانب جانے کے بجائے نیچے کی جانب سفر کرتے ہیں لہٰذا راﺅٹر کو کسی اونچی جگہ یعنی کسی الماری اور اسی طرح کی دوسری چیز پر رکھ کر بھی سگنل کی رینج کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گھر کی موٹی دیواریں بھی وائی فائی سگنل رینج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ کچھ الیکٹرانک ڈیوائسز جیسا کہ کارڈ لیس فون، مائیکرو ویو اوون، اور وائرلیس ہیڈفونز بھی سگنل کو کم کرتے ہیں ۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ وائی فائی سگنل کی رینج کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے راﺅٹر کو ناصرف ایسی جگہ رکھیں جہاں دیواریں کم ہوں بلکہ اسے ان ڈیوائسز سے کم از کم 6 فٹ دور رکھیں جو اس کے سگنل کو متاثر کرتی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…