امریکہ(نیوز ڈیسک) نے ایک روسی ہیکر کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا جو کہ سائبر مجرموں کی گرفتاری کے لیے دیے جانے والی اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔یویگنی بوگاچیو کو گذشتہ سال امریکہ میں ایک بڑے سائبر جرم میں سزا سنائی گئی تھی جس میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم چوری کی گئی تھی۔انہیں آخری بار روس میں دیکھا گیا جہاں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔انہیں گرفتار کرنا امریکیوں کے لیے بہت مشکل ہے کیونکہ امریکہ کا روس کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔بوگاچیو جنہیں ’لکی12345‘ یا “slavik” کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے پر الزام ہے کہ وہ ’گیم اوور‘ نامی حملہ آور نیٹ ورک چلاتے تھے جس نے دس لاکھ کمپیوٹرز کو نشانہ بنا کر خراب کیا۔ان کی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے لوگوں کو ایک مال ویئر یا نقصان دہ سافٹ ویئر کو ڈاو¿ن لوڈ کرنے پر ورغلایا گیا جس نے بعد میں ا±ن کے کمپیوٹر پر مالیاتی معلومات کو ڈھونڈا۔یویگنی بوگاچیوکو گذشتہ سال سازش، وائر، بینک اور کمپیوٹر کے 60 دھوکہ دہی کے معاملات اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں سزا سنائی گئی جب ایف بی آئی نے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔بوگاچیو اس وقت ایف بی آئی کے سب سے زیادہ مطلوب مجرموں میں سے ایک ہیں۔امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ’انعام کی یہ رقم امریکی حکومت کے اس عزم کی تصدیق کرتی ہے کہ جو منظم جرائم میں حصہ لیتے ہیں بے شک وہ آن لائن چھ±پ کر یا بیرونِ ملک کارروائیاں کریں انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘یہ انعام بوگاچیو کے بارے میں معلومات دینے پر دیا جائے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا جا سکے یا سزا دلائی جا سکے۔روئٹرز کے مطابق ایف بی آئی کے سائبر کرائم ڈویڑن کے سربراہ جوزف ڈیمرسٹ نے کہا کہ روسی داخلی سکیورٹی ایجنسی نے اس بات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے کہ کہ وہ امریکہ کے ساتھ سائبر جرائم میں مل کر کام کرے گی مگر اسے بوگاچیو کے کیس سے نہیں جوڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی 60 دوسرے سائبر گروپس کے بارے میں باخبر ہے جو مختلف ممالک سے جڑے ہیں مگر ان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
امریکہ : روسی ہیکرز کے بارے میں معلومات دینے والوں کےلئے ایک بڑا انعام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
تہران میں کیا دیکھا
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
راولپنڈی، مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم گرفتار
-
11سالہ بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا
-
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی















































