لندن (نیوز ڈیسک ) یوٹیوب جلد ہی ایک ایسی ایپ متعارف کر وانے جارہاہے ، جو خاص طورپر بچوں کے لیے بنائی گئی ہے ۔ اس کے ذریعے والدین انٹر نیٹ کو کنٹرول کر سکیں گے ، تاکہ بچوں کو فحش مواد تک رساءنہ ہو ۔ فحش اور نا مناسب مواد کو ہٹانے کے علاوہ یو ٹیوب اپنی اس نئی ایپ میں ایسے سرچ نتائج کو نظر انداز کردے گا جس میں سیکس یابچوں کے لیے دیگر نا مناسب الفاظ سے کسی ویڈیو کی تلاش کی جائے گی ۔علاوہ ازیں اس ایپ میں والدین کو ایسے مشورے بھی دئے جائیں گے کہ ان کے بچوںڈ کو ایک ہی سیشن میں کتنی دیگر تک ٹیلی ویژن دیکھنا چاہیے ۔اگر چہ یو ٹیوب کی پالیسی ہے کہ فحش ،تشد د آمیز اور ایسا دیگر مواد اس ویب سائٹ پر پوسٹ نہ کیا جائے ،جو مروجہ معاشرتی اقدار کے منافی ہے ،لیکن اس کے باوجود یو ٹیوب ب پر ایسا مواد موجود ہو تاہے ۔اس وجہ سے بہت سے والدین نے ویڈیو شئیرنگ کی اس ویب سائٹ کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ اس ویب سائٹ میں با لخصوص بچوں کے لیے الگ سیکشن ہونا چاہئے اس نئی ایپلی کیشن کی پراڈکٹ منیجر شمرت ہینئیر کے بقول یو ٹیوب نے ابتدائی طور پر یہ ایپ امر یکا کے لیے تیار کی ہے فی الحال یہ ایپلی کیشن صرف اینڈ رائڈ سوفٹ وئیر کے ساتھ کام کر ےگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں