اٹلانٹا: پٹیل کی جانب سے جاری کیے گئے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وٹس ایپ کے نئے فیچر کے لیے ایک الگ ونڈو ہو گی جس میں جا کر صارف کسی کو بھی کال کر سکے گا۔پٹیل کے سکرین شاٹس دسمبر میں اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔پٹیل کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں تاہم انسٹال کرنے کے باوجود صرف کچھ ہی صارفین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پٹیل کا کہنا ہے کہ گوگل اینڈرائڈ کا کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے تمام صارفین اس فیچر کو اپنے فون پر انسٹال کر سکتے ہیں۔وٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے گذشتہ ماہ اپنا ویب ورژن بھی متعارف کروایا تھا۔