گلگت بلتستان میں عام انتخابات کس تاریخ کو ہونگے؟ صدر عارف علوی نے منظوری دیدی
اسلام آباد(آن لائن) گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کوہوں گے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانیکی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔