اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خبر ، محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور یوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے 15اکتوبر کے بعد شہر کا موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کر دی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں سموگ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ تاہم لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔آئندہ دو سے تین روز تک صوبائی درالحکومت لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 15 اکتوبر کے بعد موسم تبدیل ہوگا۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں بدھ کے روز بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقا مات پرہلکی با رش کاامکان ہے۔