اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کیخلا ف تحریک اپنے عروج پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے یہ ردعمل دیا گیا ہے کہ کسی جلسے کو نہیں روکے گی ، اسی حوالے سے حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی
جس نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ اپوزیشن جماعتوں کے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر اتار کر لوڈر رکشوں میں ڈال رہے ہیں ۔ معروف صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ایک طرف حکومت کہتی ہے اپوزیشن کو 16 اکتوبر کے جلسے سے نہیں روکا جائے گا دوسری طرف گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے بینرز اتارے جا رہے ہیں اور کارکن گرفتار کئے جا رہے ہیں یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے حکومت اور اسکے سرپرستوں کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ‘‘