بھکر: 7من سے زائد ناقص گوشت برآمد، 4ملزمان زیرحراست
بھکر(نیوز ڈیسک)بھکر کے علاقے دریا خان ہیڈ بالی کے قریب پولیس نے 7من سے زائد نا قص گوشت برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق 4ملزمان گاڑی پر خراب گوشت ڈیرہ اسماعیل خان لے جا رہے تھے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کرکے ناقص گوشت کو قبضے میں لے کر چاروں کو حراست میں لے لیا۔