اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی سات یونین کونسلز کے نتائج کو ریٹرننگ افسر کے روبرو چیلنج کردیاہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جن یونین کونسلز کو چیلنج کیا گیا ہے ان میں یوسی 13ہمک ،یوسی 20علی پور،یوسی 22چک شہزاد،یوسی 30جی سیون تھری فور،یوسی34 جی نائن ون تھری /فور،یوسی 39میراسنبل جفاراوریوسی 42آئی ٹین ون اورفور شامل ہیں۔