جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ایم آئی سکس کی ایجنٹ ؟گرفتاری کی پیشکش

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان واپس ملک کی خدمت کرنے گئی تھی ، عمران خان سے شادی کرنے ،قوم کی بھابھی یا خاتون اول بننے کے لئے نہیں ،ایم آئی سکس کی ایجنٹ کا الزام لگانے والے ملک کے حساس اداروں کو بھی چیلنج کر رہے ہیں ،اگر میں ایجنٹ ہوں تو مجھے گرفتار کیوں نہیں کرایا جاتا ، پہلی شادی خاندان کی مرضی کے مطابق تھی اور دوسری میری مرضی کی تھی اس لئے اس کا ٹوٹنا در د ناک تھا ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں ریحام خان نے کہا کہ رشتوں میں اعتماد کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ،جہاں اعتماد ہوتا ہے وہاں کسی مسئلے پر ایک دوسرے سے بات کی جاسکتی اور ایمانداری سے تبادلہ خیال ہو سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ جب بھی کوئی غلطی ہو تو اس کی ذمہ داری بھی انسان کو لینی چاہیے ۔ سماج ہو ، کتے ہو ں یا بلیاں ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اگر انسان بہکاوے میں آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ و ہ رشتہ مضبوط ہی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حل کرنا چاہے تو ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے ۔ جب مسئلے حل نہ ہوں تو چھوٹی سی بات پر بھی رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ۔انہوںنے طلاق کے فیصلے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ میں اپنے حوالے سے بتا سکتی ہوں کہ میںنے یہ فیصلہ 28اکتوبر کو کر لیا تھا ۔ جس صحافی نے شادی کی خبر دی وہ خبر بھی غلطی تھی کیونکہ اس وقت دور دور تک اس کا کوئی ذکر او رمیرے دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی اور اس کے بعد کے انکشافات بھی عجیب تھے ۔ میںنے خان صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں ،نازیبا باتیں کرنا ان کا کام ہے ۔ یہ میرے اور جمائما کے بارے میں بھی دو ، تین مہینے بعد اس طرح کی باتیں کرتے رہتے تھے جس پر میں نے کہاکہ ”پھر آپ کی علیحدگی ہو گئی ناں“۔ انہوں نے کہا کہ میں صحافی کے ذرائع پر بڑی حیران ہوں ۔ انہیں یہ بھی بتا دینا چاہیے کہ میں نے تھپڑ سیدھے ہاتھ سے مارا یا الٹے ہاتھ سے ۔ میں تو حادثے کی وجہ سے دائیں ہاتھ اٹھا بھی سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میںنے فرش پرموجود لوگوں کو کبھی خدا نہیں بنایا ۔ میرا خدا ضرور انصاف کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک چینل نے خبر چلائی کہ ریحام خان چڑیل ہے ۔ کچھ گندی سوچ رکھنے والے اینکرز پاکستان کا غلط امیج باہر بھیج رہے ہیں۔ جو میرے بارے میں جھوٹ بول سکتا ہے وہ یمن ،سعودی عرب ، ایران او رکشمیر کے معاملے میںبھی جھوٹی بات کر سکتا ہے ۔ انہوںنے کالے جادو کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے اور تاریخی حوالے بھی ملتے ہیں۔ خان صاحب کی ایک رشتہ دار خاتون نے فون کر کے کہا کہ میں کالا جادو کرا رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تکلیف دہ حادثے کے بعد کچھ باتیں مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہیں ۔کتا بھی میرا تھا تصویر بھی میں نے لی ۔میں تو اپنا کتا بھی انگلینڈ سے لائی تھی۔ میں نے جب گھر سنبھالا تو بہت سے کتے بھی سنبھالے ۔ کتے زیادہ وفادار ہوتے ہیں وہ اگر اپنے مالک کی آنکھ میں آنسو دیکھ لے تو ساری رات اس کے پاس بیٹھا رہتا ہے ۔میں کسی بھی کتے کو بنی گالہ سے نہیں نکال سکی ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگوںکو میرے بنی گالہ میں ہونے کا اعتراض تھا اور اسے اپنے تک نہیںرکھا او راب تو وہ لوگ کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔سیاسی جماعتوںمیں ”ماحول ایسا ہے جسے تبدیل کرنا چاہیے “۔ میں نے سمجھوتہ نہیں کیا اورشاید یہی وجہ بنی ۔ انہوںنے بچہ پیدا کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری او ر عمران خان کی شادی لیٹ عمر میں ہوئی ۔ خان صاحب کی خواہش تھی لیکن چالیس سال کے بعد ویسے بھی یہ محفوظ نہیں ہوتا اور رسک ہوتے ہیں ۔میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بچوں کو مجبور ی بنایا جائے اور بچہ پیدا کر کے کسی کو اپنے ساتھ باندھ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو جو میری علیحدگی چاہتے تھے انہیں تو اب خوش ہونا چاہیے کیونکہ ان کے عزائم پورے ہو گئے ہیں لیکن پراپیگنڈا کرنے والے رسوا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان نے سیاسی طور پر دانشمندانہ فیصلہ نہیں کیا اور ویسے بھی بلدیاتی انتخابات ہو رہے تھے ۔ انہوں نے کسی بھی پارٹی رہنما سے پیسے لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے پیسوں سے خریدا جا سکتا ہے تو یہ اسکی غلط فہمی ہے ۔مجھے تو بلکہ مالی طورپر نقصان ہوا کیونکہ میری نوکری چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی سے بہتر تھا کہ مجھے شوٹ کر دیتے تاکہ مجھے یہ تکلیف دہ مناظر نہ دیکھنے پڑتے ۔ انہوںنے کہا کہ شاید ہمت کرنا لوگوں کے نزدیک بیوقوفی ہو لیکن میں نے ہمیشہ خوف سے جنگ کی ہے ۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن حق بات پرکھڑی ہوں ۔ میں اپنے ملک واپس گئی تھی عمران خان کےلئے نہیںگئی تھی، میں بھابھی یا خاتون اول بننے نہیں گئی تھی بلکہ میںپاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے ایم آئی سکس کی ایجنٹ ہونے کے الزام کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا کہنے والے ملک کے حساس اداروں کو بھی چیلنج کر رہے ہیں ۔ میں نے تین سال تک ٹی وی پر وگرام کیا ۔ عمران خان کی اہلیہ رہی ،کیا ادارے اتنا نہیں جانتے ۔ اگر ایسا ہے تو مجھے گرفتا ر کر ادیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…