اسلا م آباد(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مارچ میں نوازشریف کی حکومت تبدیل ہونے پر عمران خان سے ناشتے کی شرط لگائی ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مارچ میں حکومت تبدیلی کے حوالے سے پوچھا تو انہیں بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر لگ رہا ہے کہ مارچ تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ حکومت تبدیلی پر عمران خان سے ناشتے ناشتے کی شرط بھی لگا دی ہے۔ اگر ہارا تو عمران خان کو لال حویلی کھانے کی دعوت دوں گا لیکن عمران خان ہارے تو بنی گالہ میں کوئی چھپر ہوٹل پر کھانے کی دعوت ملے گی تو جاﺅں گا۔