پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر پنجاب کے متعلقہ محکمے ہائی الرٹ

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ممکنہ بارشوں، اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے پنجاب کے متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہوگئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انہیں ریسکیو کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران ہنگامی تیاریوں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حکمت عملی اور رسپانس کی صلاحیت بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر رسپانس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئی تربیتی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔

پی ڈی ایم اے اور ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ جدید واٹر ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، ڈی واٹرنگ پمپس، ریسکیو گاڑیوں اور دیگر ضروری آلات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ممکنہ بارشوں اور اربن فلڈنگ کے پیشگی الرٹس جاری کردیئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم کم سے کم رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور مشترکہ کنٹرول روم کا نظام مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سیف انور جپہ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فلڈ مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فعال ہے، دریاؤں اور ڈیمز کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام متعلقہ محکموں کو مشینری اور عملہ ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…