پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا اسپیل ، مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم کے علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

متعلقہ حکام کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 15 اگست تک راولپنڈی، مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کیا ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…