جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

غیر ملکی خواتین کاکیس، پاکستان تحریک انصاف کا آزادانہ تحقیقات، تمام حقائق سامنے لانے اور اسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ

datetime 6  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے پر پاکستان تحریک انصاف نے شدید ردعمل دیتے ہوئے شفاف تحقیقات، تمام حقائق منظرِ عام پر لانے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک فوجداری کیس نہیں بلکہ پاکستان کے نظامِ انصاف، ریاستی اداروں کی ساکھ اور عالمی سطح پر ملک کی نیک نامی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر غیر ملکی شہریوں کو پاکستان بلانے، مبینہ طور پر انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات انتہائی تشویشناک ہیں، جن کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر مقدمے میں کسی بااثر سیاسی خاندان یا حکومتی شخصیات کے قریبی افراد کے نام سامنے آئے ہیں تو تحقیقات کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ اور اثرورسوخ سے پاک رکھا جائے۔ پارٹی کے مطابق قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور ہر فرد کو اپنے عمل کا جواب دینا چاہیے۔

اعلامیے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کیس کے مالی معاملات، کرپٹو ٹرانزیکشنز، بیرونِ ملک روابط، ممکنہ منی لانڈرنگ اور ڈیجیٹل شواہد کا جامع فرانزک آڈٹ کریں تاکہ تمام حقائق واضح ہو سکیں۔

تحریک انصاف نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا پاکستان میں طاقتور افراد اور عام شہریوں کے لیے انصاف کے الگ الگ معیار موجود ہیں۔ پارٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تحقیقات کے عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کرے اور متعلقہ اداروں کو آزادانہ کام کرنے دے۔

بیان کے اختتام پر پی ٹی آئی نے کہا کہ تحقیقات کی شفافیت اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ پارٹی کا مؤقف تھا کہ پاکستان کی ساکھ، قانون کی بالادستی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کو ہر سیاسی مصلحت پر ترجیح دی جانی چاہیے، جبکہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا اور بے گناہ افراد کو مکمل انصاف ملنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…