لاہور( این این آئی)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیر تعلیم ہے۔واقعے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر میو ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہے۔ا
نتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ذہنی صحت کے پیش نظر ماہر نفسیات اس کی نگہداشت کر رہے ہیں۔














































