کراچی (این این آئی)تیسرے درجے کی خوف ناک آتشزدگی سے تباہ شدہ عمارت گل پلازہ کے ملبے سے نکلنے والی رقم چوری کرنے والے مزدور کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مابق ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے جو گل پلازہ کی متاثرہ عمارت کے ملبے سے لوٹ مار میں ملوث تھا، زیر حراست مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس بیان کے مطابق مزدور ملبے سے ملنے والی نقدی رقم چھپا کر فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ موقع پر موجود انتظامیہ نے مزدور کو چوری کرتے دیکھا اور پکڑ لیا۔














































