جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) منڈی بہاءالدین: 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما نے پاکستانی نوجوان محمد اکمل سے محبت میں منڈی بہاءالدین کے ایک گاؤں آ کر شادی کر لی۔ نوجوان اکمل 22 سالہ ہیں اور گاؤں دیفار سے تعلق رکھتے ہیں۔یوٹیوب نیوز چینل ایم وائی کے ساتھ گفتگو میں اکمل نے بتایا کہ ان کی ملاقات آن لائن گیم روبلوکس کے ذریعے ہوئی تھی اور تقریباً پانچ ماہ تک وہ آن لائن رابطے میں رہے۔ بعد ازاں سلما نے پاکستان آ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اکمل کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی انہوں نے سلما کو پروپوز کیا، اور کچھ دنوں کی تاخیر کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئیں۔

سلما نے بتایا کہ پاکستان آ کر گاؤں کی زندگی اور روزمرہ کے کام دیکھ کر انہیں ابتدا میں حیرت ہوئی، مگر وہ خوش تھیں کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کپڑے دھونا، برتن صاف کرنا اور روٹی بنانا نیا تجربہ تھا، اور اگرچہ شروع میں مشکل محسوس ہوئی، مگر وہ جلد اس کام میں ماہر ہو گئیں۔اکمل نے کہا کہ شادی میں خاندان کی مکمل حمایت حاصل تھی اور تقریباً 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں سفر کے اخراجات اور شادی کی تقریبات شامل تھیں۔ سلما کے پاس دو پاسپورٹ ہیں، جرمن اور بوسنیائی، اور وہ پاکستان میں اکمل کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔سلما نے مزید کہا کہ وہ اردو اور پنجابی سیکھ رہی ہیں تاکہ مقامی لوگوں سے بات چیت میں آسانی ہو۔ اکمل کے مطابق شادی کے بعد زندگی خوشگوار ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑے کی محبت، سادگی اور خلوص کو سراہا اور اس شادی کو آن لائن دوستی کی کامیاب کہانی اور ثقافتوں کے امتزاج کی مثال قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…